(UR Board Of Directors (Nagina Cotton Mills Ltdimran2023-04-28T11:04:04+05:00
نگینہ کاٹن ملز لمیٹڈ
1 ۔ جناب شہزادہ الٰہی شیخ: کراچی یونیورسٹی ، کراچی سے فارغ التحصیل ہیں ۔ انہوں نے 1977 میں اپنا کاروبار شروع کیا اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں 43 سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں ۔ اس وقت وہ میسرز نگینہ کاٹن ملز لمیٹڈ ، میسرز ایلکوٹ سپننگ ملز لمیٹڈ ، میسرز پراسپیریٹی ویونگ ملز لمیٹڈ اور میسرز اے آر ایچ (پرائیوٹ) لمیٹڈکے چیئرمین ہیں ۔
فس ایڈریس: نگینہ ہاؤس ، 91-B-1 ، M.M. عالم روڈ ، گلبرگ سوم ، لاہور۔ 54660۔
2 ۔ جناب شوکت الٰہی شیخ :کولمبیا کالج ، کولمبیا یونیورسٹی نیو یارک سٹی سے فارغ التحصیل ہیں ۔ انہوں نے 1979 میں اپنے کاروباری کیریئر کا آغاز کیا اور 40 سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں ۔ وہ میسرز نگینہ کاٹن ملز لمیٹڈ اور میسرز مونیل(پرائیوٹ) لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ;223; چیف ایگزیکٹو آفیسر اور میسرز پراسپیریٹی ویونگ ملز لمیٹڈ ، میسرز ایلکوٹ سپننگ ملز لمیٹڈ ، میسرز الٰہی انٹرنیشنل (پرائیوٹ) لمیٹڈ ، میسرزاے آر ایچ (پرائیوٹ) لمیٹڈ اور میسرزپاک پور فاوَنڈیشن کے ڈائریکٹرہیں ۔ ۔ وہ پی آئی سی جی سے سند یافتہ ڈائریکٹر ہیں ۔
فس ایڈریس: نگینہ ہاؤس ، 91-B-1 ، M.M. عالم روڈ ، گلبرگ سوم ، لاہور۔ 54660۔
3 ۔ جناب شفقت الٰہی شیخ :کولمبیا کالج ،کولمبیا یونیورسٹی نیو یارک سٹی سے فارغ التحصیل ہیں ۔ انہوں نے 1981 میں اپنے کاروباری کیریئر کا آغاز کیا اور 38 سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں ۔ وہ میسرز ایلکوٹ سپننگ ملز لمیٹڈ ، میسرز ۔ ایکارو(پرائیوٹ) لمیٹڈ کے ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اور میسرز نگینہ کاٹن ملز لمیٹڈ ، میسرزپراسپیریٹی ویونگ ملز لمیٹڈ ، میسرزاے آر ایچ (پرائیوٹ) لمیٹڈ اور میسرزالٰہی انٹرنیشنل (پرائیوٹ) لمیٹڈ کے ڈائریکٹرہیں ۔ جناب شفقت الٰہی شیخ ، نگینہ گروپ میں اپنے عہدوں کے علاوہ سال 2006-07 کے لئے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے چیئرمین بھی رہے ہیں ۔ وہ آئی سی اے پی سے سند یافتہ ڈائریکٹر ہیں ۔
فس ایڈریس: نگینہ ہاؤس ، 91-B-1 ، M.M. عالم روڈ ، گلبرگ سوم ، لاہور۔ 54660۔
4 ۔ جناب رضا الٰہی شیخ :کولمبیا کالج ،کولمبیا یونیورسٹی نیو یارک سٹی سے فارغ التحصیل ہیں ۔ انہوں نے 2007 میں اپنے کاروباری کیریئر کا آغاز کیا اور وہ 12 سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں ۔ وہ میسرز پراسپیریٹی ویونگ ملز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ، میسرز الہٰی انٹرنیشنل (پرائیوٹ) لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ;223; چیف ایگزیکٹو آفیسراور میسرز نگینہ کاٹن ملز لمیٹڈ ، میسرزایلکوٹ سپننگ کاٹن ملز لمیٹڈ ، میسرزاے آر ایچ (پرائیوٹ) لمیٹڈ ، میسرزپیسیفک انڈسٹریز (پرائیوٹ) لمیٹڈ اور میسرزہارون عمر (پرائیوٹ) لمیٹڈ کے ڈائریکٹرہیں ۔ وہ پی آئی سی جی سے سند یافتہ ڈائریکٹر ہیں ۔
فس ایڈریس: نگینہ ہاؤس ، 91-B-1 ، M.M. عالم روڈ ، گلبرگ سوم ، لاہور۔ 54660۔
5 ۔ جناب ہارون الٰہی شیخ :مانچسٹر یونیورسٹی ،انگلینڈ سے فارغ التحصیل ہیں ۔ انہوں نے مانچسٹر یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ سے چائنیز کلچر اسٹڈیز میں ڈپلومہ بھی مکمل کیا ۔ انہوں نے 2009 میں اپنے کاروباری کیریئر کا آغاز کیا ۔ وہ میسرز پراسپیریٹی ویونگ ملز لمیٹڈ ، میسرزنگینہ کاٹن ملز لمیٹڈ ، میسرزہارون عمر (پرائیوٹ) لمیٹڈ ، میسرز ۔ اے آر ایچ (پرائیوٹ) لمیٹڈ ، میسرزمونیل (پرائیوٹ) لمیٹڈ اور میسرزپیسیفک انڈسٹریز (پرائیوٹ) لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ہیں ۔ اس وقت وہ ٹیکسٹائل کے اندر تحقیق اور ترقی پر توجہ دے رہے ہےں ۔ وہ آئی سی ایم اے سے سند یافتہ ڈائریکٹر ہیں ۔
فس ایڈریس: نگینہ ہاؤس ، 91-B-1 ، M.M. عالم روڈ ، گلبرگ سوم ، لاہور۔ 54660۔
6 ۔ جناب امین الٰہی شیخ :نیویارک یونیورسٹی ، نیویارک سے فارغ التحصیل ہیں ۔ انہوں نے اپنے کاروباری کیریئر کا آغاز 2010 میں کیا اور ٹیکسٹائل میں 10 سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں ۔ وہ پراسپیریٹی ویونگ ملز لمیٹڈ ، ایلکوٹ سپننگ ملز لمیٹڈ ، میسرز ہارون عمر (پرائیوٹ) لمیٹڈ ، میسرزمونیل (پرائیوٹ) لمیٹڈ ، میسرزاے آر ایچ (پرائیوٹ) لمیٹڈ اور میسرزپیسیفک انڈسٹریز (پرائیوٹ) لمیٹڈ کے ڈائریکٹر بھی ہیں ۔ وہ آئی سی ایم اے سے سند یافتہ ڈائریکٹر ہیں ۔
فس ایڈریس: نگینہ ہاؤس ، 91-B-1 ، M.M. عالم روڈ ، گلبرگ سوم ، لاہور۔ 54660۔
7 ۔ جناب تجمل حسین بخاری :پنجاب یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں ۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز ، پاکستان کے رکن اور چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز ، لندن کے ایسوسی ایٹ ہیں ۔ ان کے پاس بینکاری کے شعبے کا 45 سال کا زبردست تجربہ ہے ۔ وہ میسرز سفائر فائبرز لمیٹڈ اور طارق گلاس انڈسٹریز لمیٹڈکے ڈائریکٹر بھی ہیں ۔ ۔ وہ آئی سی اے پی سے سندیافتہ ڈائریکٹر ہیں ۔
آفس ایڈریس: نگینہ ہاؤس ، 91-B-1 ، M.M. عالم روڈ ، گلبرگ سوم ، لاہور۔ 54660۔
8 ۔ محترمہ توشیبہ سرور: پوسٹ گریجویٹ ہیں اور انتخاب اور پیشے کے لحاظ سے 18 سال سے زائد عرصہ سے انٹرپرینیورشپ اور مارکیٹنگ کی تعلیم دیتی ہیں ۔ ایک تجربہ کار کاروباری ، بزنس ایگزیکٹو اور متعدد ابھرتے ہوئے اور قائم شدہ کاروبار کی مشیرہیں ۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری مالکان کو ان کا مقام حاصل کرنے کی طرف رہنمائی کرنے میں انوکھی مہارت حاصل ہے جس میں وہ اپنے کاروبار میں کاروبار کی بجائے کلیدی کاروبار کی منصوبہ بندی کی ترقی اور ان کے نفاذ کے ذریعہ ، اور داخلی اور بین الاقوامی سطح پر ترقی و توسیع کی منصوبہ بندی کے ذریعے کام کرتے ہیں ۔ کاروباری ویلیوایشن خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں اور کاروباری مالکان کے ساتھ مل کر کام کرنا اور کاروباری قدر کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کرنے اور ان پر عمل درآمد کے بارے میں مشورے دیتی ہیں ۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ، لاہور میں منیجمنٹ اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے 3 سال تک کام کیا ۔ ایڈجینکٹ فیکلٹی اور ٹرینر کی حیثیت سے جی سی یو لاہور ،کنیئرڈ ، پی سی بی اے (اب یو سی پی) ، بی این یو اور ایچی سن کالج سمیت مختلف یونیورسٹیوں سے وابستہ ہیں ۔ ایم آئی ٹی انٹرپرینیورشپ لیب میں بطور سرپرست کام کررہی ہیں ۔
دفتر کا پتہ:116-C ماڈل ٹاوَن ، لاہور ۔
9 ۔ جناب حسن احمد: ایک سند یافتہ پبلک اکاوَنٹنٹ (سی پی اے) ، انکارپوریٹڈ ایگزیکٹو اکاوَنٹنٹ (آئی ای اے) ، انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکسیشن مینجمنٹ (ایف آئی ٹی ایم) کے فیلو ، انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ سیکرٹریز کے فیلو ہیں ۔ وہ کیلیفورنیا سوساءٹی آف سرٹیفائیڈ پبلک اکاوَنٹنٹ ، نیو یارک اسٹیٹ سوساءٹی آف سرٹیفائیڈپبلک اکاوَنٹنٹس ، انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اکاوَنٹنٹ ، انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکسیشن مینجمنٹ اور لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے بھی رکن ہیں ۔ ان کے پاس مالیاتی انتظامات ، حکمت عملی کی منصوبہ بندی ، آڈٹ اور رسک مینجمنٹ ، ٹیکس اور کارپوریٹ امور کے شعبوں میں 31 سالوں کا کثیر جہتی تجربہ ہے ۔ وہ ایک اعلیٰ پیشہ ور ہیں اور انہوں نے شوگر انڈسٹری ، ٹیکسٹائل اور فوڈ بزنس ، رئیل اسٹیٹ اور تعلیمی اداروں میں متنوع ماحول میں کام کیا ہے ۔ وہ میسرز پراسپیریٹی ویونگ ملز لمیٹڈ اور میسرزاے کے ڈی انویسٹمنٹ لمیٹڈکے ڈائریکٹر بھی ہیں ۔
آفس ایڈریس: لاہور سٹی یونیورسٹی ، 25-بی ، ایل بلاک ، گلبرگ تھری ، لاہور۔
10 ۔ جناب شفیق الرحمن: انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاوَنٹنٹس آف پاکستان (ایف سی اے) کے فیلو رکن ہیں ۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ سیکرٹریز آف پاکستان سے کارپوریٹ سیکریٹری بھی ہیں ۔ انہیں مینجمنٹ ;223; بورڈ کی سطحوں پر انڈسٹری ، بینکنگ ، تعلیم اور توانائی کے شعبوں میں مجموعی طور پر 35 سال کا تجربہ حاصل ہے ۔ وہ آئی سی اے پی سے سند یافتہ ڈائریکٹر بھی ہےں ۔
آفس ایڈریس: نگینہ ہاؤس ، 91-B-1 ، M.M. عالم روڈ ، گلبرگ سوم ، لاہور۔ 54660۔