پراسپیریٹی ویونگ ملز لمیٹڈ
1 ۔ جناب شہزادہ الٰہی شیخ:کراچی یونیورسٹی ، کراچی سے فارغ التحصیل ہیں ۔ انہوں نے 1977 میں اپنا کاروبار شروع کیا اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں 43 سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں ۔ اس وقت وہ میسرز نگینہ کاٹن ملز لمیٹڈ ، میسرز ایلکوٹ سپننگ ملز لمیٹڈ ، میسرز پراسپیریٹی ویونگ ملز لمیٹڈ اور میسرز اے آر ایچ (پرائیوٹ) لمیٹڈکے چیئرمین ہیں
آفس ایڈریس: نگینہ ہاؤس ، 91-B-1 ، M.M. عالم روڈ ، گلبرگ سوم ، لاہور۔ 54660۔
2 ۔ جناب شوکت الٰہی شیخ :کولمبیا کالج ، کولمبیا یونیورسٹی نیو یارک سٹی سے فارغ التحصیل ہیں ۔ انہوں نے 1979 میں اپنے کاروباری کیریئر کا آغاز کیا اور 40 سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں ۔ وہ میسرز نگینہ کاٹن ملز لمیٹڈ اور میسرزمونیل (پرائیوٹ) لمیٹڈ کے ڈائریکٹر/چیف ایگزیکٹو آفیسر اور میسرز پراسپیریٹی ویونگ ملز لمیٹڈ ، میسرز ایلکوٹ سپننگ ملز لمیٹڈ ، میسرز الٰہی انٹرنیشنل (پرائیوٹ) لمیٹڈ ، میسرزاے آر ایچ (پرائیوٹ) لمیٹڈ اور میسرزپاک پور فاوَنڈیشن کے ڈائریکٹرہیں ۔ ۔ وہ پی آئی سی جی سے سند یافتہ ڈائریکٹر ہیں
آفس ایڈریس: نگینہ ہاؤس ، 91-B-1 ، M.M. عالم روڈ ، گلبرگ سوم ، لاہور۔ 54660۔
3 ۔ جناب شفقت الٰہی شیخ :کولمبیا کالج ،کولمبیا یونیورسٹی نیو یارک سٹی سے فارغ التحصیل ہیں ۔ انہوں نے 1981 میں اپنے کاروباری کیریئر کا آغاز کیا اور 38 سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں ۔ وہ میسرز ایلکوٹ سپننگ ملز لمیٹڈ ، میسرز ۔ ایکارو(پرائیوٹ) لمیٹڈ کے ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اور میسرز نگینہ کاٹن ملز لمیٹڈ ، میسرزپراسپیریٹی ویونگ ملز لمیٹڈ ، میسرزاے آر ایچ (پرائیوٹ) لمیٹڈ اور میسرزالٰہی انٹرنیشنل (پرائیوٹ) لمیٹڈ کے ڈائریکٹرہیں ۔ جناب شفقت الٰہی شیخ ، نگینہ گروپ میں اپنے عہدوں کے علاوہ سال 2006-07 کے لئے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے چیئرمین بھی رہے ہیں ۔ وہ آئی سی اے پی سے سند یافتہ ڈائریکٹر ہیں ۔
آفس ایڈریس: نگینہ ہاؤس ، 91-B-1 ، M.M. عالم روڈ ، گلبرگ سوم ، لاہور۔ 54660۔
4 ۔ جناب رضا الٰہی شیخ :کولمبیا کالج ،کولمبیا یونیورسٹی نیو یارک سٹی سے فارغ التحصیل ہیں ۔ انہوں نے 2007 میں اپنے کاروباری کیریئر کا آغاز کیا اور وہ 12 سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں ۔ وہ میسرز پراسپیریٹی ویونگ ملز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ، میسرز الہٰی انٹرنیشنل (پرائیوٹ) لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ;223; چیف ایگزیکٹو آفیسراور میسرز نگینہ کاٹن ملز لمیٹڈ ، میسرزایلکوٹ سپننگ کاٹن ملز لمیٹڈ ، میسرزاے آر ایچ (پرائیوٹ) لمیٹڈ ، میسرزپیسیفک انڈسٹریز (پرائیوٹ) لمیٹڈ اور میسرزہارون عمر (پرائیوٹ) لمیٹڈ کے ڈائریکٹرہیں ۔ وہ پی آئی سی جی سے سند یافتہ ڈائریکٹر ہیں ۔
آفس ایڈریس: نگینہ ہاؤس ، 91-B-1 ، M.M. عالم روڈ ، گلبرگ سوم ، لاہور۔ 54660۔
5 ۔ جناب ہارون الٰہی شیخ :مانچسٹر یونیورسٹی ،انگلینڈ سے فارغ التحصیل ہیں ۔ انہوں نے مانچسٹر یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ سے چائنیز کلچر اسٹڈیز میں ڈپلومہ بھی مکمل کیا ۔ انہوں نے 2009 میں اپنے کاروباری کیریئر کا آغاز کیا ۔ وہ میسرز پراسپیریٹی ویونگ ملز لمیٹڈ ، میسرزنگینہ کاٹن ملز لمیٹڈ ، میسرزہارون عمر (پرائیوٹ) لمیٹڈ ، میسرز ۔ اے آر ایچ (پرائیوٹ) لمیٹڈ ، میسرزمونیل (پرائیوٹ) لمیٹڈ اور میسرزپیسیفک انڈسٹریز (پرائیوٹ) لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ہیں ۔ اس وقت وہ ٹیکسٹائل کے اندر تحقیق اور ترقی پر توجہ دے رہے ہےں ۔ وہ آئی سی ایم اے سے سند یافتہ ڈائریکٹر ہیں ۔
آفس ایڈریس: نگینہ ہاؤس ، 91-B-1 ، M.M. عالم روڈ ، گلبرگ سوم ، لاہور۔ 54660۔
6 ۔ جناب امین الٰہی شیخ :نیویارک یونیورسٹی ، نیویارک سے فارغ التحصیل ہیں ۔ انہوں نے اپنے کاروباری کیریئر کا آغاز 2010 میں کیا اور ٹیکسٹائل میں 10 سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں ۔ وہ پراسپیریٹی ویونگ ملز لمیٹڈ ، ایلکوٹ سپننگ ملز لمیٹڈ ، میسرز ہارون عمر (پرائیوٹ) لمیٹڈ ، میسرزمونیل (پرائیوٹ) لمیٹڈ ، میسرزاے آر ایچ (پرائیوٹ) لمیٹڈ اور میسرزپیسیفک انڈسٹریز (پرائیوٹ) لمیٹڈ کے ڈائریکٹر بھی ہیں ۔ وہ آئی سی ایم اے سے سند یافتہ ڈائریکٹر ہیں ۔
آفس ایڈریس: نگینہ ہاؤس ، 91-B-1 ، M.M. عالم روڈ ، گلبرگ سوم ، لاہور۔ 54660۔
7 ۔ جناب جاوید بشیر شیخ :نیشنل یونیورسٹی ، سان ڈائیگو کیلیفورنیا ، امریکہ سے ایم بی اے فنانس ہیں ۔ ان کا پاکستان میں بینکنگ سرمایہ کاری میں 24 سالوں سے زائدکا وسیع تجربہ ہے اور انہوں نے مختلف بینکوں کے اہم عہدوں پر کام کیا ہے ۔ ان کے پاس مختلف عہدوں پر انڈسٹری میں یوکے میں بیرون ملک کام کرنے کا کئی سال کا تجربہ بھی ہے ۔ وہ سند یافتہ ڈائریکٹر ہےں ۔ وہ میسرز گولڈن ایرو سلیکٹڈ اسٹاک فنڈ لمیٹڈ ، میسرزاے کے ;82697384; مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے ڈائریکٹر بھی ہیں ۔ وہ سند یافتہ ڈائریکٹر ہےں ۔
آفس ایڈریس: نگینہ ہاؤس ، 91-B-1 ، M.M. عالم روڈ ، گلبرگ سوم ، لاہور۔ 54660۔
8 ۔ جناب محمد نعیم خان :ایک منجھے ہوئے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں جنہیں مقامی اور کثیر القومی اداروں میں فنانس، آپریشنز اور جنرل مینجمنٹ کے شعبوں میں 45 سال سے زائد کا متنوع تجربہ حاصل ہے۔ وہ فی الوقت ہونڈا ایٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ، سروس انڈسٹریز لمیٹڈ اور سیفائر فائبرز لمیٹڈ کے بورڈز میں بطور آزاد ڈائریکٹر (انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر) خدمات انجام دے رہے ہیں، جہاں وہ آڈٹ اور ہیومن ریسورس جیسی اہم بورڈ کمیٹیوں کی سربراہی بھی کرتے ہیں۔اس کے علاوہ وہ ‘رازق انٹرنیشنل (پرائیویٹ) لمیٹڈ’ اور ‘ویدا ٹرانزٹ سلوشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ’ کے ساتھ بطور ڈائریکٹر وابستہ ہیں۔ ماضی میں، وہ ایٹلس گروپ کے اندر اعلیٰ انتظامی عہدوں پر فائز رہے ہیں، جن میں گروپ ڈائریکٹر کارپوریٹ افیئرز، اور ایٹلس کیپیٹل مارکیٹس اور ایٹلس انویسٹمنٹ بینک کے سی ای او (CEO) کے عہدے شامل ہیں۔جناب محمد نعیم خان ICAEW اور ICAP کے فیلو ممبر ہیں؛ انہوں نے ہارورڈ بزنس اسکول سے ‘ایڈوانسڈ مینجمنٹ پروگرام’ مکمل کر رکھا ہے اور SECP کے تقاضوں کے مطابق بورڈ ڈائریکٹر شپ کے لیے PICG سے تصدیق شدہ (certified) ہیں۔
دفتر کا پتہ: رازق انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ، چوتھی منزل، دی انٹرپرائز بلڈنگ، 1.5 کلومیٹر ٹھوکر نیاز بیگ، لاہور۔
9 ۔ جناب فیصل کامران:ایک معتبر ماہرِ تعلیم اور ڈیٹا سائنٹسٹ ہیں جنہوں نے ہالینڈ کی ‘آئندھوؤن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی’ (Eindhoven University of Technology) سے کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی (PhD) کی ڈگری حاصل کی، جہاں انہوں نے ‘ڈسکریمینیشن اویئر کلاسیفیکیشن’ (discrimination-aware classification) میں بانی تحقیق کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب سے کمپیوٹر سائنس میں ایم ایس (MS) بھی کر رکھا ہے، جہاں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر انہیں گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔پیشہ ورانہ طور پر، ڈاکٹر کامران ‘ADDO AI’ کے شریک بانی اور صدر ہیں، جہاں وہ ‘Fortune 500’ کمپنیوں کے لیے ہائی پروفائل مصنوعی ذہانت (AI) کی تبدیلیوں پر کام کرنے والی ماہرین کی ٹیم کی سربراہی کر رہے ہیں۔ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی (ITU) میں اہم قیادت کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، بشمول ڈین اور چیئرپرسن فیکلٹی آف سائنس اور ڈائریکٹر ڈیٹا سائنس لیب، جہاں وہ علمی تحقیق اور حکومتی پالیسی سازی کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لیے کام کرتے ہیں۔وہ ایک ایوارڈ یافتہ محقق ہیں جن کی دلچسپی کے حامل شعبوں میں ‘ایکسپلین ایبل اے آئی’ (explainable AI) اور ‘فیئرنس اویئر لرننگ’ شامل ہیں۔ ان کے کام کو فوربس (Forbes) اور ایم آئی ٹی ٹیک ریویو (MIT Tech Review) جیسے مرکزی میڈیا کے اداروں میں بھی نمایاں کیا گیا ہے۔ وہ پی آئی سی جی (PICG) سے تصدیق شدہ ڈائریکٹر بھی ہیں۔
دفتر کا پتہ: ADDO AI: 142-BWC-C فیز 8، ڈی ایچ اے (DHA)، لاہور۔
10 ۔ محترمہ پروین اختر ملک: قائد اعظم یونیورسٹی ، اسلام آباد سے معاشیات میں ماسٹرہیں ۔ وہ 35 سالوں سے زائد پر محیط بینکاری میں پیشہ ورانہ تجربہ رکھتی ہےں ۔ انہیں ٹرپل;245;ای ، کراچی کی طرف سے ویمن ایکسیلینس ایوارڈ ;245; 2007 ، ویمن بینکر آف دی ایئر ۔ 2007 ء سے نوازا گیا ۔ اس وقت وہ سعودی پاک رئیل اسٹیٹ لمیٹڈ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں ۔
آفس ایڈریس: سعودی پاک ٹاور ، 10 ویں منزل 61-A ، جناح ایوینیو ، اسلام آباد۔